|

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز اینڈ ریسرچ، نئی دہلی میں بورڈ آف اسٹڈیز کے اجلاس کا انعقاد  

اکیڈمک کونسل کی نشست منعقدہ 22 فروری 2025 میں یہ طے پایا تھا کہ ادارے کی تدریسی و تحقیقی سرگرمیوں کو مربوط اور معیاری بنانے کے لیے بورڈ آف اسٹڈیزکی تشکیل عمل میں لائی جائے۔ اس سلسلے میں چار مختلف شعبہ جات پر مشتمل بورڈز قائم کیے گئے:۱)لینگویجز، ۲)اسلامک اسٹڈیز، ۳)سوشل سائنسز، اور ۴)تقابل ادیان ۔اس ضمن میں بورڈ آف اسٹڈیز (لینگویجز) کی پہلی نشست 26 جولائی 2025 کو سہ پہر ساڑھے تین بجے افضل حسین آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔

نشست کا آغاز انسٹیٹیوٹ کے طالب علم حافظ اسد اللہ کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ اس کے بعد ادارے کے ڈائریکٹر پروفیسر حسیب احمد صاحب نے شرکائے اجلاس کا خیرمقدم کرتے ہوئے انسٹیٹیوٹ کے کورسز کا مختصر تعارف پیش کیا اور نشست کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور کہا کہ بحثیت ڈین اکیڈمکس پروفیسر ڈاکٹر محمد اسحاق صاحب تمام ہی بورڈز آف اسٹڈیز کی صدارت فرماینگے۔

نشست میں پروفیسر ڈاکٹر محمد اسحاق صاحب(ڈین اکیڈمکسس) اور ڈاکٹرخان یاسر صاحب کے علاوہ عربی زبان کے لئے ڈاکٹر رضی الاسلام ندوی صاحب، ڈاکٹر محمد ع

میر اصلاحی صاحب، جناب انیس الرحمٰن ندوی صاحب، جناب حارث ندوی صاحب، اسی طرح اردو زبان کے لئے ڈاکٹر خالد مبشر صاحب(جامعہ ملیہ اسلامیہ)، جناب ساجد ندوی صاحب ،اسی طرح ہندی زبان کے لئے ڈاکٹر آصف عمر صاحب(جامعہ ملیہ اسلامیہ)، جناب معاذ بن اسداور انگریزی زبان کے لئے ڈائریکٹر پروفیسر حسیب احمد صاحب ، جناب جاوید اقبال صاحب ا ورجناب شیخ جاویدصاحب شریک رہے۔ مشترکہ اجلاس کے بعد عربی، اردو، انگریزی، اور ہندی زبان کے اساتذہ نے الگ الگ گروپ میں بیٹھ کر نصاب کو مزید بہتر بنانے پر غور وخوض کیا ۔

Similar Posts