ہفتہ وار پروگرام

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز اینڈ ریسرچ میں ہفتہ وار پروگرام  کا انعقاد

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کے
ہفتہ وار پروگرام میں ایک علمی نشست کا انعقاد کیا گیا، نظامت کے فرایض برادر کامران نے نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دیئے
پروگرام کا آغاز برادر مقیم کی خوبصورت تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا۔
اس موقع پر مہمانِ خصوصی شبیر عالم خان صاحب ٹرسٹی اسلامی اکیڈمی ٹرسٹ و رکن شوری جماعت اسلامی ہند نے موضوعِ سخن “ہندوستانی تحریکات کا تعارف اور تنقیدی جائزہ”پر انتہائی مدلل اور بصیرت افروز خطاب کیا۔
موصوف نے تبلیغی جماعت کی دعوتی و اصلاحی سرگرمیوں، دارالعلوم دیوبند کے قیام و کارناموں، اور جماعتِ اسلامی کی فکری و عملی جدوجہد پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
انہوں نے ان تحریکات کے تاریخی پس منظر، مقاصد، اور اثرات کا گہرا تجزیہ پیش کرتے ہوئے ان کے مثبت پہلوؤں کے ساتھ چند اہم تنقیدی نکات بھی بیان کیے۔
پروگرام کے دوران سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا، جس میں طلبہ نے اپنے علمی و فکری سوالات پیش کیے۔ شبیر عالم صاحب نے ہر سوال کا جامع، مدلل اور اطمینان بخش جواب فراہم کیا، جس سے محفل مزید دلچسپ اور معلوماتی ہو گئی۔

 

Similar Posts